المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 136
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ابْتَغُوا السَّاعَةَ الَّتِي تُرْجَى فِي الْجُمُعَةِ ، مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى غَيْبُوبَةِ الشَّمْسِ ، وَهِيَ قَدْرُ هَذَا I " يَعْنِي : قَبْضَتَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن اس گھڑی کی تلاش کرو جس کی امید کی جاتی ہے، (اور وہ وقت) نمازِ عصر سے لے کر سورج غروب ہونے تک ہے، اور وہ (مختصر ہونے میں) اس کی مقدار کے برابر ہے“ یعنی: (راوی کے مطابق آپ ﷺ نے) اپنی مٹھی (بند کر کے اشارہ فرمایا)۔
اس حدیث کو موسیٰ بن وردان رحمہ اللہ سے صرف ابن لہیعہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔