❮
❯
حدیث نمبر: 1347
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ : نَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ . عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ فِي قَوْلِهِ : يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ قَالَ : إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا مَاتَ أُجْلِسَ عَلَى قَبْرِهِ ، فَيُقَالُ لَهُ : مَنْ رَبُّكَ ؟ فَيَقُولُ : اللهُ رَبِّي . فَيُقَالُ لَهُ : مَنْ نَبِيُّكَ ؟ فَيَقُولُ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ . فَيُرَدِّدُ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا يُوسُفُ ، وَلَا عَنْ يُوسُفَ إِلَّا ابْنُهُ إِبْرَاهِيمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : شُرَيْحٌ I " .
ترجمہ

سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”بے شک مومن جب فوت ہو جاتا ہے تو اسے اس کی قبر میں بٹھایا جاتا ہے، پھر اس سے کہا جاتا ہے: تمہارا رب کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے: اللہ میرا رب ہے۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے: تمہارا نبی کون ہے؟ تو وہ کہتا ہے: محمد بن عبداللہ (ﷺ) ہیں۔ پھر اس پر یہی کلمات تین مرتبہ دہرائے جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف یوسف رحمہ اللہ نے، اور یوسف رحمہ اللہ سے صرف ان کے بیٹے ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ شریح رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1347
درجۂ حدیث محدثین: فيه شيخ الطبراني أحمد بن محمد بن صدقة لا يُعرف، وبقية رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه شيخه أحمد بن محمد بن صدقة ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 41»»