المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1348
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ : نَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ عَنْ فِرَاسٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ الْحَارِثِ . عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَقَالَ : هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ ، خَلَا النَّبِيَّ وَالْمُرْسَلِينَ . لَا تُخْبِرْهُمَا يَا عَلِيُّ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا عُبَيْدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ I " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھا کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سامنے سے آئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دونوں جنت کے ادھیڑ عمر لوگوں کے سردار ہیں، خواہ وہ اولین میں سے ہوں یا آخرین میں سے، سوائے انبیاء اور رسولوں کے۔ اے علی! تم ان دونوں کو (یہ بات) نہ بتانا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل سے صرف عبید نے روایت کیا ہے، اور احمد بن عثمان اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“