المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1346
وَبِهِ : عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا يَمْشِيَنَّ أَحَدُكُمْ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ ، وَلَا يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ ، وَلَا يَسْتَلْقِي وَيَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى ، وَلَا يَشْتَمِلُ الصَّمَّاءَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى I " .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص ہرگز ایک جوتا پہن کر نہ چلے، اور نہ اپنے بائیں ہاتھ سے کھائے، اور نہ ہی چت لیٹ کر اپنا ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھے، اور نہ ہی «اشتمال الصماء» (پورے جسم پر اس طرح کپڑا لپیٹنا کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں) کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”روح سے ان احادیث کو محمد بن عیسیٰ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“