المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1345
وَبِهِ : حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : ضُمُّوا إِلَيْكُمْ فَوَاشِيَكُمْ وَأَنْفُسَكُمْ حِينَ تَجِبُ الشَّمْسُ إِلَى أَنْ تَذْهَبَ فَحْمَةُ الْعِشَاءِ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَخْرُجُ مِنْ ذَلِكَ الْحِينِ ، وَغَلِّقُوا أَبْوَابَكُمْ ، وَأَطْفِئُوا مَصَابِيحَكُمْ ، فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ تُضْرِمُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ ، وَخَمِّرُوا آنِيَتَكُمْ ، وَلَوْ أَنْ يَعْرُضَ أَحَدُكُمْ عَلَى إِنَائِهِ بِعُودٍ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا ، وَلَا يَكْشِفُ غِطَاءً .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب سورج غروب ہو جائے تو اپنے بال بچوں اور اپنے مویشیوں کو اپنے پاس (گھروں میں) سمیٹ لیا کرو یہاں تک کہ عشاء کی ابتدائی تاریکی گزر جائے، کیونکہ شیطان اسی وقت (زمین میں) پھیل جاتے ہیں؛ اور اپنے دروازے بند کر لیا کرو، اور اپنے چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ چوہیا گھر والوں پر آگ لگا دیتی ہے، اور اپنے برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو، خواہ تم میں سے کوئی اپنے برتن پر عرض میں ایک لکڑی ہی رکھ دے، کیونکہ شیطان (بند کیا ہوا) دروازہ نہیں کھولتا اور نہ ہی کسی ڈھکے ہوئے برتن سے پردہ ہٹاتا ہے۔“