❮
❯
حدیث نمبر: 1337
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَدِينِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ مَيْمُونٍ التَّبَّانُ الْمُقْرِئُ قَالَ : قَالَ لِي هَارُونُ بْنُ الْمُسَيِّبِ : بِقِرَاءَةِ مَنْ تَقْرَأُ ؟ فَقُلْتُ : بِقِرَاءَةِ نَافِعٍ قَالَ : فَعَلَى مَنْ قَرَأَ نَافِعٌ ؟ فَقُلْتُ : أَخْبَرَنَا نَافِعٌ أَنَّهُ قَرَأَ عَلَى الْأَعْرَجِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، وَأَنَّ الْأَعْرَجَ قَالَ : قَرَأْتُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : قَرَأْتُ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَقَالَ أُبَيٌّ : عَرَضْتُ عَلَى النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الْقُرْآنَ ، فَقَالَ : أَمَرَنِي جِبْرِيلُ أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عُبَيْدٌ I " .
ترجمہ

عبید بن میمون التبان المقرئ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے ہارون بن مسیب رحمہ اللہ نے پوچھا: ”تم کس کی قرأت کے مطابق تلاوت کرتے ہو؟“ میں نے کہا: ”نافع رحمہ اللہ کی قرأت کے مطابق۔“ انہوں نے پوچھا: ”نافع رحمہ اللہ نے کس سے قرأت سیکھی تھی؟“ میں نے بتایا: ”ہمیں نافع رحمہ اللہ نے خبر دی کہ انہوں نے اعرج یعنی عبدالرحمن بن ہرمز رحمہ اللہ کے سامنے قرأت کی، اور اعرج رحمہ اللہ نے بتایا کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے قرأت کی، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے سامنے قرأت کی، اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے سامنے قرآنِ کریم پیش کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے جبرئیل علیہ السلام نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے سامنے قرآن پیش کروں۔“““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف عبید نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1337
تخریج حدیث «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1162، 1163، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2907، 3029، 3984، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3793، 3898، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21593، 21594، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 541»