المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1338
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمَضَاءِ الْمِصِّيصِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ هَارُونَ الزَّيْنَبِيُّ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ . عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَا مِنِ امْرِئٍ يَكُونُ لَهُ صَلَاةٌ بِلَيْلٍ ، فَيَغْلِبُهُ عَلَيْهَا نَوْمٌ إِلَّا كَتَبَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ أَجْرُ صَلَاتِهِ ، وَكَانَ نَوْمُهُ ذَلِكَ عَلَيْهِ صَدَقَةً . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زِيَادٍ إِلَّا مُسْلِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيٌّ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس کسی شخص کی رات کی نماز (تہجد) کا معمول ہو اور (کسی رات) اس پر نیند غالب آ جائے، تو اللہ عزوجل اس کے لیے اس کی نماز کا اجر لکھ دیتا ہے، اور اس کی وہ نیند اس کے حق میں صدقہ ہوتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زیاد رحمہ اللہ سے صرف مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ علی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“