المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ الْأَحْمَسِيُّ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ الرَّبِيعُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ . عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَجْمَعُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ : يَا أَهْلَ التَّوْحِيدِ ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ عَفَا عَنْكُمْ ، فَيَقُومُ النَّاسُ فَيَتَعَلَّقُ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ فِي ظُلَامَاتِ الدُّنْيَا ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ : يَا أَهْلَ التَّوْحِيدِ ، لِيَعْفُ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ ، وَعَلَيَّ الثَّوَابُ . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ الْكُوفِيُّ I " .سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ قیامت کے دن اولین و آخرین کو ایک ہی میدان میں جمع فرمائے گا، پھر عرش کے نیچے سے ایک پکارنے والا ندا دے گا: اے اہل توحید! یقیناً اللہ عزوجل نے تمہیں معاف کر دیا ہے۔ پھر لوگ کھڑے ہوں گے اور دنیا کی حق تلفیوں (اور باہمی مظالم) کی وجہ سے ایک دوسرے کو پکڑ لیں گے، تب ایک منادی پکارے گا: اے اہل توحید! تم ایک دوسرے کو معاف کر دو، اور (اس کے عوض) ثواب دینا میرے ذمے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اسے روایت کرنے میں ابو عاصم ثقفی کوفی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“