المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1323
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عَمْرَةَ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : هَلْ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ ؟ فَقَالَ : جِهَادُهُنَّ الْحَجُّ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا ابْنُ فُضَيْلٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيٌّ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ سے سوال کیا گیا کہ کیا عورتوں پر جہاد لازم ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کا جہاد حج ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے ابنِ فضیل رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“