المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1322
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ قَالَ : نَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيِّ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ ، I " فَقَامَ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ اللَّيْلِ ، فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِثَلَاثٍ ، ثُمَّ اضْطَجَعَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا وَكِيعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحُسَيْنُ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنی خالہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، تو نبی ﷺ رات کے وقت بیدار ہوئے اور وضو فرمایا، پھر آٹھ رکعتیں (نمازِ تہجد) پڑھیں، پھر تین رکعت وتر ادا کیے، اس کے بعد آپ ﷺ لیٹ گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مسعر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف وکیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور حسین رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“