المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1321
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : مَنْ لَمْ يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ ، وَلَمْ يَسْتَدْبِرْهَا فِي الْغَائِطِ كُتِبَ لَهُ حَسَنَةٌ ، وَمُحِيَ عَنْهُ سَيِّئَةٌ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا حُسَيْنٌ ، وَلَا عَنْ حُسَيْنٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ ، وَلَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص قضائے حاجت کے وقت نہ قبلہ کی طرف رخ کرے اور نہ ہی اس کی طرف پشت کرے، تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور اس کا ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ رحمہ اللہ سے صرف حسین رحمہ اللہ نے، حسین رحمہ اللہ سے صرف ابراہیم رحمہ اللہ نے، اور ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ احمد بن حرب رحمہ اللہ اس کے ساتھ منفرد ہیں۔“