المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1310
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ النَّسَائِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ . أَنَّ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ ، فَبَكَتْ عَلَيْهِ ابْنَةُ أَبِي دُومَةَ امْرَأَتُهُ ، فَأَفَاقَ ، فَقَالَ : I " أَنَا أَبْرَأُ مِمَّنْ بَرِئَ مِنْهُ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مِمَّنْ حَلَقَ ، أَوْ سَلَقَ ، أَوْ خَرَقَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَبْدُ الصَّمَدِ I " .ترجمہ
ربعی بن حراش رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ پر غشی طاری ہو گئی، تو ان کی زوجہ سیدہ ابنۃ ابی دومہ رضی اللہ عنہا ان پر (بین کر کے) رونے لگیں، پھر جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں اس شخص سے بری الذمہ ہوں جس سے رسول اللہ ﷺ نے براءت کا اظہار فرمایا: (یعنی) اس سے جو (مصیبت کے وقت سر) منڈوائے، یا (چیخ و پکار کر کے) آواز بلند کرے، یا (کپڑے) پھاڑے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف عبدالصمد رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“