المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1309
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا بِسْطَامُ بْنُ الْفَضْلِ أَخُو عَارِمٍ قَالَ : نَا عَارِمٌ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ يَرَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ إِمَامًا حَكَمًا ، فَتُوضَعُ الْجِزْيَةُ ، وَيُكْسَرُ الصَّلِيبُ ، وَيُقْتَلُ الْخِنْزِيرُ ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بِسْطَامٌ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عیسیٰ ابن مریم کو بطورِ امام اور منصف حاکم دیکھے گا، پس جزیہ ختم کر دیا جائے گا، صلیب توڑ دی جائے گی، خنزیر قتل کر دیا جائے گا اور جنگ اپنے ہتھیار ڈال دے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور بسطام رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“