المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ الْمَازِنِيُّ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ سَلَمَةَ الْأَعْرَجُ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٍ الْوَرَّاقِ وَدَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَعَامِرٍ الْأَحْوَلِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَلَى أَصْحَابِهِ ، وَهُمْ يَتَنَازَعُونَ فِي الْقَدَرِ ، يَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ ، وَيَنْزِعُ هَذَا بِآيَةٍ ، فَكَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ ، فَقَالَ : أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ : أَنْ تَضْرِبُوا كِتَابَ اللهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ ؟ انْظُرُوا الَّذِي أُمِرْتُمْ بِهِ ، فَاتَّبِعُوهُ ، وَالَّذِي نُهِيتُمْ عَنْهُ فَاجْتَنِبُوهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : جَعْفَرُ بْنُ سَلَمَةَ I " .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ تقدیر کے معاملے میں بحث و تکرار کر رہے تھے، ایک (اپنے استدلال میں) کوئی آیت پیش کرتا اور دوسرا کوئی اور آیت پیش کرتا، (یہ دیکھ کر آپ ﷺ کو اس قدر جلال آیا کہ) گویا آپ ﷺ کے چہرہ مبارک پر انار کے دانے نچوڑ دیے گئے ہوں، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ تم اللہ کی کتاب کے بعض حصوں کو بعض کے ساتھ ٹکراؤ؟ ان امور کو دیکھو جن کا تمہیں حکم دیا گیا ہے، پس ان کی پیروی کرو، اور جن سے تمہیں منع کیا گیا ہے، اس سے باز رہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے حماد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں جعفر بن سلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“