❮
❯
حدیث نمبر: 1289
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَا مُحَمَّدُ ، إِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ يَقْتَتِلُونَ عَلَى الدُّنْيَا فَاعْمِدْ بِسَيْفِكَ عَلَى أَعْظَمِ صَخْرَةٍ فِي الْحَرَّةِ ، فَاضْرِبْ بِهَا ، حَتَّى يَنْكَسِرَ ، ثُمَّ اجْلِسْ فِي بَيْتِكَ حَتَّى تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ . فَفَعَلْتُ مَا أَمَرَنِي بِهِ النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ I " .
ترجمہ

سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے محمد! جب تم لوگوں کو دنیا (کے مال و متاع) پر آپس میں لڑتے ہوئے دیکھو، تو اپنی تلوار لے کر حرہ کی سب سے بڑی چٹان کا قصد کرنا اور اس پر (تلوار) دے مارنا یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے، پھر اپنے گھر میں مقیم ہو جانا یہاں تک کہ کوئی گناہ گار ہاتھ تم تک پہنچ جائے یا مقررہ موت آ پہنچے۔“ (سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) ”پس میں نے وہی عمل کیا جس کا حکم مجھے نبی ﷺ نے دیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ رحمہ اللہ سے صرف محمد (بن ابراہیم) رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے ساتھ محمد بن مسلمہ (مخزومی) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1289
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4630، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3962، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16275، 16276، 16277، 18262، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38304، 38353، 38394، والطبراني فى «الكبير» برقم: 513، 517، 518، 523، 524، والطبراني فى «الصغير» برقم: 404»