المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ : نَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ ، فَأَدْنَاهُ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَقَرَّبَهُ ، فَلَمَّا قَامَ ، قَالَ : يَا بُرَيْدَةُ ، أَتَعْرِفُ هَذَا ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، هَذَا أَوْسَطُ قُرَيْشٍ حَسَبًا ، وَأَكْثَرُهُمْ مَالًا ، ثَلَاثًا ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنْبَأْتُكَ بِعِلْمِي فِيهِ ، فَأَنْتَ أَعْلَمُ . فَقَالَ : I " هَذَا مِمَّنْ لَا يُقِيمُ اللهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَاصِلٍ إِلَّا هِشَامٌ . تَفَرَّدَ بِهِ : عَوْنٌ I " .سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ قریش کا ایک آدمی آیا، رسول اللہ ﷺ نے اسے اپنے قریب بلایا اور مقرب جگہ دی، جب وہ اٹھ کر چلا گیا تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے بریدہ! کیا تم اسے جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، یہ حسب و نسب کے لحاظ سے قریش کا بہترین شخص ہے اور ان میں سب سے زیادہ مالدار ہے،“ میں نے تین مرتبہ یہی کہا، پھر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے علم کے مطابق آپ کو خبر دے دی ہے، اب آپ ہی زیادہ جانتے ہیں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کے لیے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کوئی وزن (قدر و منزلت) قائم نہیں فرمائے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو واصل رحمہ اللہ سے صرف ہشام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور عون رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“