المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَبُّوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللهِ : يَعْلَمُ خَائِنَةَ الأَعْيُنِ إِذَا نَظَرْتَ إِلَيْهَا أَتُرِيدُ الْخِيَانَةَ أَمْ لَا ؟ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ إِذَا قَدَرْتَ عَلَيْهَا أَتَزْنِي بِهَا أَمْ لَا ؟ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّتِي تَلِيهَا I " : وَاللهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يَجْزِيَ بِالْحَسَنَةِ الْحَسَنَةَ ، وَبِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ إِنَّ اللهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ I " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ﴾ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”(اس کا مطلب یہ ہے کہ) جب تم اس (عورت) کی طرف دیکھو تو کیا تم (دل میں) خیانت کا ارادہ رکھتے ہو یا نہیں؟ ﴿وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾ اور جو کچھ سینے چھپاتے ہیں، (یعنی) اگر تم اس پر قدرت پا لو تو کیا تم اس کے ساتھ بدکاری کرو گے یا نہیں؟ کیا میں تمہیں اس آیت کے بارے میں نہ بتاؤں جو اس کے بعد ہے؟ ﴿وَاللّٰهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ﴾ اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ نیکی کا بدلہ نیکی سے دے اور برائی کا بدلہ برائی سے، ﴿إِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے حسین بن واقد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“