المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1275
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْحُسَيْنِ الرَّهَاوِيُّ قَالَ : نَا قَتَادَةُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّرَوِيِّ عَنْ عَطَاءٍ . عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : بَشِّرِ الْمَشَّائِينَ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي الظُّلَمِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا الْحَسَنُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : قَتَادَةُ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اندھیروں میں مسجدوں کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن کامل نور کی خوشخبری دے دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، صرف حسن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس میں قتادہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“