المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنِ الْوِصَالِ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ : فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : وَأَيُّكُمْ مِثْلِي ؟ إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي ، فَلَمَّا أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنِ الْوِصَالِ ، وَاصَلَ بِهِمْ يَوْمًا ، ثُمَّ يَوْمًا ، ثُمَّ رَأَوُا الْهِلَالَ ، فَقَالَ : I " لَوْ تَأَخَّرَ لَزِدْتُكُمْ I " كَالْمُنَكِّلِ لَهُمْ حِينَ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا . I " لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ زَكَرِيَّا إِلَّا عُمَرُ ، تَفَرَّدَ بِهَا : أَبُو الْقَاسِمِ الْعَدَوِيُّ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وصال (مسلسل بغیر افطاری کے روزہ رکھنے) سے منع فرمایا، تو مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”آپ تو وصال فرماتے ہیں؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون میری طرح ہے؟ میں تو اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے۔“ پھر جب لوگوں نے وصال سے باز آنے سے انکار کیا تو آپ ﷺ نے ان کے ساتھ ایک دن، پھر دوسرے دن وصال فرمایا، پھر انہوں نے چاند دیکھ لیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر چاند (طلوع ہونے میں) تاخیر ہو جاتی تو میں تمہارے لیے (وصال کے دنوں میں) مزید اضافہ کر دیتا۔“ یہ آپ ﷺ نے انہیں تنبیہ کرنے کے لیے فرمایا تھا جب انہوں نے رکنے سے انکار کیا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو زکریا رحمہ اللہ سے عمر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو القاسم العدوی رحمہ اللہ ان کی روایت میں منفرد ہیں۔“