المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ الْمُقْرِئُ قَالَ : نَا جَدِّي عُبَيْدُ بْنُ عَقِيلٍ قَالَ : نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا يَخْرُجُ اثْنَانِ إِلَى الْغَائِطِ ، يَجْلِسَانِ يَتَحَدَّثَانِ ، كَاشِفَانِ عَنْ عَوْرَتِهِمَا ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَمْقُتُ عَلَى ذَلِكَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا عُبَيْدٌ ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ : عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو شخص قضاءِ حاجت کے لیے اس طرح نہ نکلیں کہ وہ (ایک ساتھ) بیٹھ کر باتیں کریں اور اپنی شرمگاہیں کھولے ہوئے ہوں، کیونکہ اللہ عزوجل اس عمل پر سخت ناراض ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے یحییٰ رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف عبید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ اور دیگر نے اسے عکرمہ بن عمار رحمہ اللہ، انہوں نے عیاض بن ہلال رحمہ اللہ اور انہوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“