المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : لَمَّا وَجَّهَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْحَبَشَةِ ، شَيَّعَهُ ، وَزَوَّدَهُ هَذِهِ الْكَلِمَاتِ : اللَّهُمَّ الْطُفْ لِي فِي تَيْسِيرِ كُلِّ عَسِيرٍ ، فَإِنَّ تَيْسِيرَ كُلِّ عَسِيرٍ عَلَيْكَ يَسِيرٌ ، وَأَسْأَلُكَ الْيُسْرَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو حبشہ کی طرف روانہ فرمایا، تو آپ ﷺ انہیں رخصت کرنے کے لیے ساتھ چلے اور زادِ راہ کے طور پر انہیں یہ کلمات عطا فرمائے: « اللَّهُمَّ الْطُفْ لِي فِي تَيْسِيرِ كُلِّ عَسِيرٍ ، فَإِنَّ تَيْسِيرَ كُلِّ عَسِيرٍ عَلَيْكَ يَسِيرٌ ، وَأَسْأَلُكَ الْيُسْرَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ » ”اے اللہ! ہر مشکل کو آسان کرنے میں میرے ساتھ لطف و کرم فرما، کیونکہ ہر مشکل کو آسان کرنا تیرے لیے نہایت آسان ہے، اور میں تجھ سے دنیا و آخرت میں آسانی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔“