المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1251
وَبِهِ : عَنْ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بَاهَى مَلَائِكَتَهُ بِعَبِيدِهِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ عَامَّةً ، وَبَاهَى بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ خَاصَّةً . I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : ابْنُهُ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ”بے شک اللہ عزوجل نے عرفہ کی شام عمومی طور پر اپنے تمام بندوں پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر فرمایا، اور خصوصی طور پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پر فخر فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علاء رحمہ اللہ سے ان دونوں احادیث کو صرف عبد الرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے (روایت کرنے میں) ان کے بیٹے منفرد ہیں۔“