المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : مُحَمَّدُ بْنُ السَّكَنِ الْأُبُلِّيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى . عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ ، قَالَ : إِلَيْكَ أَسْلَمْتُ نَفْسِي ، وَإِلَيْكَ فَوَّضْتُ أَمْرِي ، وَإِلَيْكَ أَلْجَأْتُ ظَهْرِي ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِمَا أَنْزَلْتَ مِنَ الْكِتَابِ ، وَبِمَا أَرْسَلْتَ مِنْ رَسُولٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى إِلَّا ثَابِتٌ ، وَلَا عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُؤَمَّلٌ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : (مؤمل بن إسماعيل) . قال الطبراني عقب الحديث : (تفرد به مؤمل ) .سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے: «إِلَيْكَ أَسْلَمْتُ نَفْسِي ، وَإِلَيْكَ فَوَّضْتُ أَمْرِي ، وَإِلَيْكَ أَلْجَأْتُ ظَهْرِي ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِمَا أَنْزَلْتَ مِنَ الْكِتَابِ ، وَبِمَا أَرْسَلْتَ مِنْ رَسُولٍ» ”اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کر دی، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور تیری ہی طرف رغبت رکھتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے اپنی پشت کو تیری پناہ میں دے دیا، تیرے عذاب سے بچنے کے لیے تیرے سوا نہ کہیں پناہ گاہ ہے اور نہ کوئی جائے نجات مگر تیری ہی طرف، میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان لایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے صرف ثابت رحمہ اللہ نے، اور ثابت رحمہ اللہ سے صرف حماد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں مؤمل بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“