المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ يُنْتَبَذُ لِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَشِيَّةً . فَيَشْرَبُهُ لَيْلَتَهُ وَيَوْمَهُ ، وَلَيْلَتَهُ وَيَوْمَهُ ، وَلَيْلَتَهُ وَيَوْمَهُ ، فَإِذَا أَمْسَى سَقَاهُ الْخَدَمَ ، أَوْ أَهَرَاقَهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى إِلَّا يَزِيدُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَشَرِيكٌ : عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے لیے شام کے وقت کھجوروں کا مشروب (نبیذ) تیار کیا جاتا تھا، پس آپ ﷺ اسے اس رات اور اگلے دن، پھر اس سے اگلی رات اور دن، اور پھر اس سے اگلی رات اور دن تک نوش فرماتے تھے۔ جب (تیسری) شام ہو جاتی تو آپ ﷺ وہ خادموں کو پلا دیتے یا اسے بہا دیتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق رحمہ اللہ سے بحوالہ یحییٰ صرف یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں یعقوب رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ جبکہ سفیان ثوری رحمہ اللہ اور شریک رحمہ اللہ نے اسے ابو اسحاق رحمہ اللہ سے، انہوں نے یحییٰ بن عبید بہرانی رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“