المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1230
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَالنَّصَارَى . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى إِلَّا مُحَمَّدٌ I " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفیدی (بڑھاپے کے بالوں) کو تبدیل کرو اور یہود و نصاریٰ کی مشابہت اختیار نہ کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یحییٰ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“