المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1216
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ التُّومَنِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ : خُذِ الْعَفْوَ قَالَ : I " أَمَرَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِيَّهُ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا الطُّفَاوِيُّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس آیتِ مبارکہ ﴿خُذِ الْعَفْوَ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”اللہ عزوجل نے اپنے نبی ﷺ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے جو میسر اور آسان ہو اسے قبول فرمائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرنے میں محمد بن عبدالرحمن طفاوی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“