المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ قَالَ : نَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : السَّاعِي عَلَى الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، أَوْ كَالْقَائِمِ لَيْلَهُ ، الصَّائِمِ نَهَارَهُ . وَكَافِلُ الْيَتِيمِ - لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ - ، إِذَا اتَّقَى اللهَ عَزَّ وَجَلَّ ، أَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ I " يَعْنِي : إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا الْفَضْلُ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیوہ اور مسکین کی خدمت اور ان کی ضرورت کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے، یا اس شخص کی طرح ہے جو رات بھر عبادت کے لیے قیام کرتا ہو اور دن میں روزہ رکھتا ہو۔
اور یتیم کی کفالت کرنے والا—خواہ وہ یتیم اس کا اپنا (رشتہ دار) ہو یا کوئی غیر—بشرطیکہ وہ اللہ عزوجل کا تقویٰ اختیار کرے، میں اور وہ جنت میں ان دو کی طرح ہوں گے“، آپ ﷺ نے اپنی شہادت اور درمیانی انگلی « السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى » کی طرف اشارہ کر کے وضاحت فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل رحمہ اللہ سے صرف فضل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“