المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ قَالَ : نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ الْحَرَّانِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَطَاءٍ . عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا ، وَيُصَلِّي مُنْتَعِلًا وَحَافِيًا ، وَيَنْصَرِفُ مِنَ الصَّلَاةِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر (دونوں طرح) پانی نوش فرماتے تھے، اور جوتے پہن کر اور ننگے پاؤں (دونوں حالتوں میں) نماز پڑھتے تھے، اور نماز سے (فراغت کے بعد) اپنی دائیں جانب سے بھی مڑتے تھے اور بائیں جانب سے بھی۔“