المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1212
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْجَوْزَاءِ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ قَالَ : نَا أَبُو حُرَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ . عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ ، لَا يَكْتَوُونَ ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حُرَّةَ إِلَّا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْجَوْزَاءِ I " .ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار افراد بلا حساب جنت میں داخل ہوں گے، (یہ وہ لوگ ہیں) جو نہ (آگ سے) داغ کر علاج کرواتے ہیں، نہ دم کرواتے ہیں اور نہ ہی بدشگونی لیتے ہیں، بلکہ وہ اپنے رب پر ہی توکل کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو علی حنفی عبید اللہ بن عبد المجید رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو الجوزاء رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“