المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1211
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو الْجَوْزَاءِ أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ : نَا شُعْبَةُ عَنْ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَا تُبَاعُ الثَّمَرَةُ حَتَّى تُونِعَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْجَوْزَاءِ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پھل کی فروخت اس وقت تک نہ کی جائے جب تک وہ پک کر تیار نہ ہو جائے۔“
اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابوداؤد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابوالجوزاء رحمہ اللہ منفرد ہیں۔