المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1210
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَهْمِ السِّمَّرِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ قَالَ : نَا عَوْفُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو غَسَّانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ طَافَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ ، قَالَ : إِنَّمَا تُكْرَهُ الصَّلَاةُ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، لِأَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا مُحَمَّدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَوْفٌ I " .ترجمہ
عمرو بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے نمازِ فجر کے بعد طواف کیا، پھر دو رکعتیں ادا کیں، پھر فرمایا: ”نماز تو صرف سورج طلوع ہونے کے وقت مکروہ ہوتی ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: «إِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ» ”بے شک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو (بن دینار) سے محمد (بن مسلم) کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں عوف (بن محمد) منفرد ہیں۔“