المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ : نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ I " يَرَى الِاسْتِثْنَاءَ وَلَوْ بَعْدَ سَنَةٍ ، ثُمَّ قَرَأَ : وَلا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا إِلا أَنْ يَشَاءَ اللهُ وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ يَقُولُ : إِذَا ذَكَرْتَ ، فَقِيلَ لِلْأَعْمَشِ : سَمِعْتَ هَذَا مِنْ مُجَاهِدٍ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِي بِهِ اللَّيْثُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ «استثناء» (ان شاء اللہ کہنا) ایک سال کے بعد بھی (جائز و معتبر) سمجھتے تھے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَلَا تَقُولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا * إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ﴾ وہ فرماتے ہیں: ”(یعنی) جب تمہیں یاد آ جائے۔“
امام اعمش رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا: ”کیا آپ نے یہ روایت مجاہد رحمہ اللہ سے سنی ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”مجھ سے یہ لیث رحمہ اللہ نے مجاہد رحمہ اللہ کے واسطے سے بیان کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابو معاویہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے نقل کرنے میں یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“