المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ عُمَرَ أَبُو سَلَمَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عُرْوَةَ .
عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ إِمْلَاكَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْكَحَ الْأَنْصَارِيَّ ، وَقَالَ : عَلَى الْأُلْفَةِ وَالْخَيْرِ وَالطَّيْرِ الْمَيْمُونِ ، دَفِّفُوا عَلَى رَأْسِ صَاحِبِكُمْ I " . فَدَفَّفُوا عَلَى رَأْسِهِ ، وَأَقْبَلَتِ السِّلَالُ فِيهَا الْفَاكِهَةُ وَالسُّكَّرُ ، فَنُثِرَ عَلَيْهِمْ ، فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ فَلَمْ يَنْتَهِبُوا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " مَا أَزْيَنَ الْحِلْمَ ، أَلَا تَنْتَهِبُونَ ؟ I " فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ نَهَيْتَنَا عَنِ النُّهْبَةِ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا . فَقَالَ : I " إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ نُهْبَةِ الْعَسَاكِرِ ، وَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنْ نُهْبَةِ الْوَلَائِمِ أَلَا فَانْتَهِبُوا I " .
قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : فَوَاللهِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَبِّذُنَا وَنُحَبِّذُهُ إِلَى ذَلِكَ النَّهْبِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بِشْرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک انصاری شخص کے نکاح کی محفل میں حاضر ہوئے، تو رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اس انصاری کا نکاح پڑھایا اور فرمایا: «عَلَى الْأُلْفَةِ وَالْخَيْرِ وَالطَّيْرِ الْمَيْمُونِ ، دَفِّفُوا عَلَى رَأْسِ صَاحِبِكُمْ» ”یہ نکاح الفت، خیر اور مبارک نصیب پر (مبنی) ہو؛ اپنے ساتھی کی خوشی میں دف بجاؤ۔“ چنانچہ انہوں نے ان کے پاس دف بجائی، اور ٹوکرے لائے گئے جن میں پھل اور شکر تھی، پھر وہ ان پر نچھاور کیے گئے۔ تو لوگوں نے (اپنے ہاتھ) روک لیے اور نچھاور نہ سمیٹی، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بردباری کس قدر خوبصورت ہے، کیا تم نچھاور نہیں سمیٹتے؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں فلاں فلاں دن لوٹ مار سے منع فرمایا تھا۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہیں لشکروں کی لوٹ مار سے منع کیا تھا، ولیموں کی نچھاور سمیٹنے سے منع نہیں کیا تھا، خبردار! اب اسے سمیٹ لو۔““
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ہمیں اس نچھاور کی طرف رغبت دلا رہے تھے اور ہم آپ کو اس کی طرف مائل کر رہے تھے۔“
اسے امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف بشر بن ابراہیم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔