المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : بَيْنَا نَحْنُ نَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، إِذْ مَرَّ عَلَى صِبْيَةٍ يَلْعَبُونَ ، فِيهِمْ صَبِيٌّ ، فَكَأَنَّ ذَلِكَ أَغَاظَ رَسُولَ اللهِ فَقَالَ لَهُ : تَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ فَقَالَ : تَشْهَدُ أَنْتَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ ؟ فَقَالَ : I " اخْسَأْ ، فَإِنَّكَ لَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ I " فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ ، فَقَالَ : I " يَا عُمَرُ ، إِنْ يَكُ الَّذِي تَتَخَوَّفُ ، فَإِنَّكَ لَنْ تَقْدِرَ عَلَى قَتْلِهِ .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جبکہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ پیدل چل رہے تھے، اچانک آپ ﷺ کا گزر چند بچوں پر سے ہوا جو کھیل رہے تھے، ان میں ایک لڑکا بھی تھا، تو گویا وہ بات رسول اللہ ﷺ کو ناگوار گزری، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے (جواباً) کہا: ”کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دفع ہو جاؤ! تم اپنی اوقات سے ہرگز آگے نہیں بڑھ سکو گے۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے چھوڑیے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عمر! اگر یہ وہی (دجال) ہے جس کا تمہیں اندیشہ ہے، تو تم اسے قتل کرنے پر ہرگز قادر نہیں ہو سکو گے۔““