المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَبِهِ : عَنْ جَابِرٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : صَلَّى بِنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ ، فَسَبَّحْنَا بِهِ ، فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ : أَنْ قُومُوا ، فَقُمْنَا ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ ، سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ مَا سَلَّمَ ، ثُمَّ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صَنَعَ هَكَذَا ، وَقَالَ : إِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ ، وَإِنْ لَمْ يَذْكُرْ حَتَّى يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَمْضِ فِي صَلَاتِهِ ، ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ I " .قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز پڑھائی، پس وہ پہلی دو رکعتوں کے بعد (تشہد کے لیے بیٹھے بغیر) کھڑے ہو گئے تو ہم نے انہیں «سُبْحَانَ الله» کہہ کر متنبہ کیا، انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ: ”تم سب کھڑے ہو جاؤ“، چنانچہ ہم کھڑے ہو گئے۔ پھر جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کر لی تو سلام پھیرنے کے بعد بیٹھے ہوئے ہی (سہو کے) دو سجدے کیے، پھر فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح کیا تھا اور آپ ﷺ نے فرمایا تھا: «إِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ، وَإِنْ لَمْ يَذْكُرْ حَتَّى يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَمْضِ فِي صَلَاتِهِ، ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ» ”اگر (نمازی کو) سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے یاد آ جائے تو وہ بیٹھ جائے، اور اگر سیدھا کھڑا ہونے تک یاد نہ آئے تو وہ اپنی نماز جاری رکھے، پھر سلام کے بعد دو سجدے کر لے۔““