المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1162
وَبِهِ : عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ . عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَمْشِي ، فَظَهَرَتْ حَيَّةٌ ، فَابْتَدَرْنَاهَا ، وَدَخَلَتْ فِي شَقٍّ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : وُقِيتُمْ شَرَّهَا ، وَوُقِيَتْ شَرَّكُمْ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ پیدل چل رہے تھے کہ اچانک ایک سانپ نمودار ہوا، تو ہم (اسے مارنے کے لیے) اس کی جانب لپکے لیکن وہ ایک سوراخ میں گھس گیا، جس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس کے شر سے بچا لیے گئے اور وہ تمہارے شر سے محفوظ رہی۔““