❮
❯
حدیث نمبر: 1117
I " .... أَحْدَيْهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً ، وَالْأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً . وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلِيهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ . وَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَنَهَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَنْ يَسْتَامَ الرَّجُلُ عَلَى سَوْمِ أَخِيهِ ، وَنَهَى عَنِ التَّنَاجُشِ ، وَنَهَى أَنْ تَسْأَلَ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا ، وَنَهَى أَنْ يُمْنَعَ الْمَاءُ مَخَافَةَ الْكَلَإِ ، وَنَهَى أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَقَالَ : I " مَنْ مَنَحَ مَنِيحَةً غَدَتْ بِصَدَقَةٍ صَبُوحُهَا وَغَبُوقُهَا I " . سقط من طبعة دار الحرمين ، وقال المحقق : سقط الوجه ( ب ) من ( ق 61 ) و ( أ ) من ( ق 62 ) من التصوير
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (نماز کے لیے چلنے والے کے قدموں میں سے) ”ایک گناہ کو مٹا دیتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کر دیتا ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً میں نے پختہ ارادہ کیا کہ میں نماز کا حکم دوں اور وہ کھڑی کر دی جائے“ اور راوی نے (پوری) حدیث ذکر کی۔
نیز رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے، اور آپ ﷺ نے «التناجش» (دھوکے کے لیے مصنوعی طور پر بولی بڑھانے) سے منع فرمایا، اور اس سے منع فرمایا کہ کوئی عورت اپنی (مسلم) بہن کی طلاق کا مطالبہ کرے، اور اس سے منع فرمایا کہ چارے کی (فراہمی متاثر ہونے کے) ڈر سے (زائد) پانی روکا جائے، اور اس سے منع فرمایا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال فروخت کرے، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کوئی جانور (دودھ پینے کے لیے عارضی طور پر) عطیہ کیا، اس کا صبح اور شام کا نکالا جانے والا دودھ صدقہ بن کر (ثواب میں) لوٹے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1117