المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ قَالَ : صَعِدَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذَاتَ يَوْمٍ الْمِنْبَرَ ، فَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ ، قَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ ، لَا صَلَاةَ إِلَّا بِوُضُوءٍ ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِاللهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي ، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَمْ يَعْرِفْ حَقَّ الْأَنْصَارِ . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ سَبْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، ومجمع البحرين ، والصواب : ( يحيى بن يزيد بن عبد الله بن أنيس ) كما المعجم الكبير ، وهو يحيى بن عبد الله بن يزيد بن عبد الله بن أنيس ، والله أعلمسیدنا سبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک دن رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف فرما ہوئے، اللہ عزوجل کی حمد و ثنا بیان فرمائی، پھر فرمایا: ”اے لوگو! وضو کے بغیر کوئی نماز نہیں، اور اس شخص کا کوئی وضو نہیں جس نے اس (کے آغاز) پر اللہ کا نام نہ لیا ہو، اور وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں لایا جو مجھ پر ایمان نہیں لایا، اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں لایا جس نے انصار کے حق کو نہ پہچانا۔“ “
یہ حدیث ابن سبرہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے
نیز سند میں مذکور نام عیسیٰ بن یزید کے بجائے صحیح نام یحییٰ بن یزید بن عبد اللہ بن انیس ہے، جیسا کہ المعجم الکبیر میں مذکور ہے، واللہ اعلم۔