المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1113
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ . أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ قَالَتْ : كَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- خَمِيصَةٌ سَوْدَاءُ ، حِينَ اشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ ، فَهُوَ يَضَعُهَا مَرَّةً عَلَى وَجْهِهِ ، وَمَرَّةً يَكْشِفُهَا وَيَقُولُ : قَاتَلَ اللهُ قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ ذَلِكَ عَلَى أُمَّتِهِ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک سیاہ رنگ کی منقش چادر تھی، جب آپ ﷺ کی تکلیف میں شدت آئی تو آپ ﷺ اسے کبھی اپنے چہرہ مبارک پر ڈال لیتے اور کبھی اسے چہرے سے ہٹا دیتے۔ اس دوران آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہلاک کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔“ آپ ﷺ (اس فرمان کے ذریعے) اپنی امت کو اس عمل سے ڈرا رہے تھے۔“