المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1112
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ هُودِ بْنِ عَطَاءٍ قَالَ : سَمِعْتُ شَدَّادًا أَبَا عَمَّارٍ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ رَجُلًا يَلْتَمِسُ الْخَيْرَ وَالذِّكْرَ ، مَا لَهُ ؟ قَالَ : I " لَا شَيْءَ لَهُ I " يَقُولُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَا يَقْبَلُ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا مَا خَلَصَ لَهُ ، وَابْتُغِيَ بِهِ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُودٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ I " .ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو (آخرت کی) بھلائی اور (دنیا میں) شہرت و ناموری کا طالب ہو، اسے کیا ملے گا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی (اور پھر فرمایا:) ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ عمل میں سے صرف وہی قبول فرماتا ہے جو خالص اس کے لیے ہو اور جس کے ذریعے اسی کی رضا مقصود ہو۔“
ہود رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف معاویہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں عثمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔