المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا أَبُو الدَّهْمَاءِ عَنْ أَبِي ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيِّ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ لِلهِ عَزَّ وَجَلَّ لَوْحًا مِنْ زَبَرْجَدٍ خَضِرًا ، جَعَلَهُ تَحْتَ الْعَرْشِ ، كَتَبَ فِيهِ : أَنَا اللهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا ، أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ، خَلَقْتُ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَمِائَةِ خُلُقٍ ، مَنْ جَاءَ بِخُلُقٍ مِنْهَا مَعَ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، دَخَلَ الْجَنَّةَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي ظِلَالٍ إِلَّا أَبُو الدَّهْمَاءِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : النُّفَيْلِيُّ I " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل کی سبز زبرجد کی ایک تختی ہے جسے اس نے عرش کے نیچے رکھا ہے، اس میں لکھا ہے: «أَنَا اللهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا ، أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ» ”میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں؛ میں نے تین سو تیرہ سے انیس کے درمیان اخلاق (خصلتیں) پیدا کی ہیں، جو شخص ان خصلتوں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی حاضر ہوا بشرطیکہ اس کے ساتھ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کی گواہی بھی ہو، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ظلال رحمہ اللہ سے صرف ابودہماء رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور نفیلی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“