المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1092
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا أَبُو الدَّهْمَاءِ الْبَصْرِيُّ شَيْخُ صِدْقٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْدَ أَبِي سَلَمَةَ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُونَ فُجَّارًا ، فَتَنْمُوا أَمْوَالُهُمْ ، وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ ، إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ ، وَإِنَّ أَعْجَلَ الْمَعْصِيَةِ عُقُوبَةً الْبَغْيُ وَالْخِيَانَةُ ، وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ تُذْهِبُ الْمَالَ ، وَتُقِلُّ فِي الرَّحِمِ ، وَتَذَرُ الدِّيَارَ بَلَاقِعَ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَبُو الدَّهْمَاءِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : النُّفَيْلِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً نیکیوں میں سب سے جلد ثواب پانے والی نیکی صلہ رحمی ہے، اور بلاشبہ گھر والے گناہ گار ہونے کے باوجود مال و دولت پاتے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جب وہ صلہ رحمی کرتے ہیں، اور گناہوں میں سب سے جلد سزا پانے والے عمل سرکشی اور خیانت ہیں، اور جھوٹی قسم (الیمین الغموس) مال کو برباد کر دیتی ہے، نسل میں کمی کا باعث بنتی ہے اور گھروں کو اجاڑ کر ویران کر دیتی ہے۔“
اس حدیث کو محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے صرف ابو الدہماء رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کے ساتھ نفیلی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔