المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْوَاصِلِ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ السَّعْدِيِّ أَحَدِ بَنِي بَهْدَلَةَ . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِي يَقُولُ بِسُنَّتِي ، يُنْزِلُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ ، وَتُخْرِجُ لَهُ الْأَرْضُ مِنْ بَرَكَتِهَا ، تُمْلَأُ الْأَرْضُ مِنْهُ قِسْطًا وَعَدْلًا ، كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا ، يَعْمَلُ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ سَبْعَ سِنِينَ ، وَيَنْزِلُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ . I " رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، فَلَمْ يُدْخِلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَبِي سَعِيدٍ أَحَدًا إِلَّا أَبُو وَاصِلٍ I " .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت میں ایک شخص نکلے گا جو میری سنت کے مطابق عمل کرے گا، اللہ عزوجل اس کے لیے آسمان سے بارش برسائے گا اور زمین اس کے لیے اپنی برکتیں نکال دے گی، زمین اس کے ذریعے عدل و انصاف سے ویسے ہی بھر جائے گی جیسے وہ ظلم و ستم سے بھر چکی ہوگی، وہ اس امت پر سات سال تک حکومت کرے گا اور بیت المقدس میں قیام فرمائے گا۔“
اس حدیث کو ایک جماعت نے ابو صدیق رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور ان میں سے کسی نے بھی ان کے اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کے درمیان کسی واسطے کا ذکر نہیں کیا سوائے ابو واصل رحمہ اللہ کے۔