المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ بِمَكَّةَ I " إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ يَجْهَرُ بِهِ ، فَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَطْرُدُونَ النَّاسَ عَنْهُ ، وَيَقُولُونَ : لا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ وَكَانَ إِذَا أَخْفَى قِرَاءَتَهُ لَمْ يَسْمَعْ مَنْ يُحِبُّ أَنْ يَسْمَعَ الْقُرْآنَ ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلا تَجْهَرْ بِصَلاتِكَ وَلا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ إِلَّا مُحَمَّدٌ I " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب مکہ مکرمہ میں مقیم تھے اور قرآن کی تلاوت فرماتے تو بلند آواز سے کرتے تھے، جس پر مشرکین لوگوں کو آپ ﷺ سے دور ہٹا دیتے اور کہتے: ﴿لَا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ﴾ ”تم اس قرآن کو نہ سنو اور اس (کی تلاوت) کے دوران شور مچایا کرو تاکہ تم غالب آ جاؤ۔“ اور جب آپ ﷺ اپنی قرات کو پوشیدہ فرماتے تو وہ لوگ نہ سن پاتے جو قرآن سننا چاہتے تھے، چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا﴾ ”اور آپ اپنی نماز (قرات) نہ تو بہت بلند آواز سے کریں اور نہ ہی اسے بالکل پست کریں، بلکہ ان دونوں کے درمیان کا راستہ اختیار کریں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”داؤد رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“