المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1074
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَدِمْتُ الْبَصْرَةَ . فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : كُلُّ قَرْيَةٍ يَدْخُلُهَا فَزَعُ الدَّجَّالِ إِلَّا الْمَدِينَةَ ، يَأْتِيهَا لِيَدْخُلَهَا ، فَيَجِدُ عَلَى بَابِهَا مَلَكًا مُصْلِتًا بِالسَّيْفِ ، فَيَرُدُّهُ عَنْهَا . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .ترجمہ
ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں بصرہ آیا تو میری ملاقات سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر بستی میں دجال کی دہشت داخل ہوگی سوائے مدینہ کے؛ وہ اس میں داخل ہونے کے لیے آئے گا، تو اس کے راستے پر ایک فرشتے کو برہنہ تلوار لیے ہوئے پائے گا جو اسے وہاں سے لوٹا دے گا۔“““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن عبد الرحمن سے صرف محمد بن اسحاق نے روایت کیا ہے۔“