المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَعْوَرُ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو يَحْيَى الْقَوَّاسُ قَالَ : قَالَ لِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : خَلِّلُوا لِحَاكُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي يَحْيَى إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : النُّفَيْلِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: «خَلِّلُوا لِحَاكُمْ» ”تم اپنی داڑھیوں کا خلال کرو۔““
اس حدیث کو ابو یحییٰ سے صرف سعید بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور نفیلی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔