المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1015
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَرَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ الْمُقْرِئُ قَالَا : نَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ .
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا حَضَرْتُمْ مَوْتَاكُمْ فَأَغْمِضُوا الْبَصَرَ ، فَإِنَّ الْبَصَرَ يَتْبَعُ الرُّوحَ ، وَقُولُوا خَيْرًا ، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُؤَمِّنُ عَلَى مَا قَالَ أَهْلُ الْبَيْتِ .
ترجمہ
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم اپنے مرنے والوں کے پاس حاضر ہو تو ان کی آنکھیں بند کر دیا کرو، کیونکہ بصارت روح کے پیچھے جاتی ہے، اور (اس وقت) خیر ہی کی بات کہو، کیونکہ اہل خانہ جو کچھ کہتے ہیں، فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔“