المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا حَفْصٌ قَالَ : نَا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ كَعْبٍ الْعَدَوِيِّ .
عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَيِّدُ الِاسْتِغْفَارِ أَنْ تَقُولَ : اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ ، وَأَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي ، فَاغْفِرْ لِي ، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ ، فَإِنَّ مَنْ قَالَهَا بَعْدَ مَا يُمْسِي ، فَمَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ قَالَهَا بَعْدَ مَا يُصْبِحُ مِنْ نَوْمِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ .
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”سید الاستغفار (استغفار کا سب سے اعلیٰ کلمہ) یہ ہے کہ تم کہو: «اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ ، وَأَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي ، فَاغْفِرْ لِي ، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا ہی بندہ ہوں، اور میں اپنی طاقت بھر تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں تیرے حضور ان کاموں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جو میں نے کیے، میں تیرے حضور ان نعمتوں کا اعتراف کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کیں اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں، پس تو مجھے معاف فرما دے کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا۔“
چنانچہ جس شخص نے شام ہونے کے بعد یہ کلمات کہے اور وہ اسی رات فوت ہو گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گیا، اور جس نے صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد یہ کلمات کہے تو وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“