المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1016
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ الْحِمْصِيُّ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ بَكْرٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَدَخَلْتُ بَيْنَ قَمِيصِهِ وَجِلْدِهِ ، فَقَبَّلْتُ مِنْهُ مَوْضِعَ الْخَاتَمِ ، فَقُلْتُ : مَا الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ ؟ قَالَ : I " الْمِلْحُ I " قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ مَاذَا ؟ قَالَ : I " الْمَاءُ وَالنَّارُ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، پھر میں آپ ﷺ کے کرتے اور مبارک جلد کے درمیان (اس قدر قریب) ہو گیا کہ میں نے آپ ﷺ کے جسمِ اطہر پر مہرِ نبوت کے مقام کو بوسہ دیا، پھر میں نے عرض کیا: وہ کون سی چیز ہے جسے (دوسروں کو دینے سے) روکنا حلال نہیں ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نمک۔“ میں نے عرض کیا: پھر اس کے بعد کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پانی اور آگ۔““