وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا حَنَانٌ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ : " إِذَا أُهْدِيَ لِأَحَدِكُمْ رَيْحَانٌ ، فَلَا يَرُدَّهُ ، فَإِنَّهُ خَرَجَ مِنَ الْجَنَّةِ " .
هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ حَسَنٌ .
هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ حَسَنٌ .
ترجمہ
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”جب تم میں سے کسی کو ریحان (خوشبودار پودا) تحفے میں دیا جائے تو وہ اسے ہرگز رد نہ کرے، کیونکہ یہ جنت سے نکلا ہے۔“
یہ حدیث مرسل حسن ہے۔
یہ حدیث مرسل حسن ہے۔
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى ، وَيَحْيَى ، فَرَّقَهُمَا ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَمِّ أَبِيهِ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَرُدُّوا الطِّيبَ ، فَإِنَّهُ خَفِيفُ الْمَحْمِلِ ، طَيِّبُ الرِّيحِ " .
ترجمہ
عبدالحمید بن جعفر رحمہ اللہ اپنے والد کے چچا سیدنا عمر بن حکم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم خوشبو (کے ہدیے) کو رد نہ کیا کرو، کیونکہ یہ بوجھ میں نہایت ہلکی اور مہک میں بہت پاکیزہ و معطر ہوتی ہے۔“
اس حدیث کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، نیز یہ حدیث مسند احمد اور سنن نسائی میں بھی مروی ہے اور اس کی اسناد حسن درجے کی ہیں۔
اس حدیث کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، نیز یہ حدیث مسند احمد اور سنن نسائی میں بھی مروی ہے اور اس کی اسناد حسن درجے کی ہیں۔